کامن ویلتھ گیمز قومی ہاکی ٹیم 7ویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینیڈا کو شکست دی

فوٹو انٹرنیٹ

کراچی:
کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم نے پوزیشن میچ میں کینیڈا کو ہرا کر ساتویں پوزیشن اپنے نام کرلی۔

برمنگھم سپورٹس یونیورسٹی گراونڈ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آمنے سامنے تھیں، ۔پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں چار گول سے میچ میں فتح حاصل کی۔


پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہوجائے گی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے ٹیم کی پرفارمنس کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے روزگار کھلاڑیوں کا محدود وسائل میں اس پوزیشن تک پہنچنا بھی زبردست ہے۔ہاکی کا گراف بلند کرنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا۔
Load Next Story