برطانیہ میں رنگ برنگا نایاب گھونگھا دریافت
رنگ برنگے سلگ کے متعلق جنگلی حیات کے اداروں نے تصدیق کی کہ یہ مخلوق پہلی بار مشاہدے میں آئی ہے
برطانیہ میں سمندر سے پہلی بار رنگ برنگا اور انتہائی نایاب سمندری سلگ (جس کو گھونگھا بھی کہا جاتا ہے) دریافت کیا گیا ہے۔
2 سینٹی میٹر لمبے باباکِینا ایناڈونی نامی اس رنگ برنگے سلگ کے متعلق کورن وال وائلڈ لائف اور آئلس آف سِلی وائلڈ لائف ٹرسٹ نے تصدیق کی کہ یہ مخلوق پہلی بار مشاہدے میں آئی ہے۔
جنگلی حیات کے اداروں کی سمندری تحقیق میں ایک رضاکار غوطہ خور ایلن مرے نے اس مخلوق کی آئلس آف سِلی میں نشاندہی کی۔ اس علاقے میں غیر پیشہ ور سائنس دانوں کو ساحل کے اطراف غوطہ لگا کر سمندری حیات کے متعلق ریکارڈ جمع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔
گھونگھا عموماً گرم موسم والے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اسپین کے مغربی ساحلی علاقے اور بحرِ اوقیانوس کے مزید جنوب میں یہ چند ایک بار ہی پایا گیا ہے اور اس علاقے میں نایاب ہے۔