راحت فتح علی پر ایک بار پھر بھارت کے دروازے کھل گئے
منی لانڈرنگ کے تمام الزامات ختم ،فلوریڈا میں آئیفا ایوارڈ میں پرفارم کریں گے
معروف گلوکار وموسیقار راحت فتح علی خان پر چار سال بعد بھارت کے دروازے کھل گئے ہیں، وہ بالی وڈ کے سب سے بڑے آئیفا ایوارڈ میں پرفارم کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان پر چار سال قبل منی لانڈرنگ اسیکنڈل کی وجہ سے بھارت جانے پر پابندی تھی مگر اب ان پر لگائے جانے والے تمام مبینہ الزامات ختم کردیے گئے ہیں ۔اب وہ 23سے 26اپریل کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونیوالے آئیفا ایوارڈ میں پرفارم کرنے کے ساتھ ان کا نیا آڈیو البم ''بیک ٹو لو'' بھی لانچ کیا جائے گا۔ راحت فتح علی خان پر چار سال بعد بھارت آنے کی پابندی ختم ہونے پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ، سلمان خان ، سوناکشی سنہا ، نصیر الدین شاہ اور میوزک ڈائریکٹر سلیم مرچنٹ سمیت دیگر بالی وڈ پروڈیوسرز، اسٹارز اور ڈائریکٹر نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے اس فیصلہ کر خیر مقدم کیا۔