فوج مخالف ڈائیلاگ سنسر بورڈ کی فلم ’’غنڈے‘‘ کے خلاف کارروائی
ڈی سی او راولپنڈی نے سینماسے بھارتی فلم کے بغیر سنسر پرنٹ قبضہ میں لے لیے
بھارتی فنکاروں کی فلم ''غنڈے'' کی پاکستانی فوج کے خلاف بولے جانے والے ڈائیلاگ کے ساتھ جاری نمائش کے خلاف ایکشن لینے کے لیے سنسربورڈ کی ایپلٹ کمیٹی نے کارروائی شروع کردی۔
پنجاب فلم سنسر بورڈ کے سیکرٹری عدنان نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ روالپنڈی کے ایک سینما گھرمیں فلم ''غنڈے'' کی بغیرسنسرپرنٹ کے ساتھ نمائش کی جارہی تھی جس پرڈی سی او راولپنڈی نے فلم کے پرنٹ قبضے میں لے لیے۔ ایپلٹ کمیٹی نے گزشتہ روز لاہور کے مقامی سینما گھرمیں دوبارہ سے فلم کودیکھا۔ اس موقع پرہوم سیکرٹری ، سیکرٹری انفارمیشن سمیت ایپلٹ کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے جن کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کوپیش کی جائے گی اور امپورٹر اورسینما انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔