فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے چوہدری شجاعت
فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، سربراہ مسلم لیگ (ق)
LONDON:
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہر آفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہرآفت، مصیبت اور مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں۔
انہوں ںے کہا کہ سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہل خانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے، سیاست دان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ سیاست دان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔