لاہور اغوا کا ڈرامہ رچاکر والدین سے 5 لاکھ روپے تاوان مانگنے والا 14 سالہ لڑکا گرفتار
مغوی 5 اگست کو غائب ہوا اور لڑکی کی آواز میں باپ سے تاوان مانگا، پولیس
JAKARTA:
پنجاب پولیس نے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچاکر والدین کو بلیک میل کرنے والے 14 سالہ لڑکے کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں پانچ لاکھ روپے تاوان کیلئے لڑکے کے اغوا کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا۔
پولیس نے لڑکیوں کی آواز نکال کر اپنے والدین کو پانچ لاکھ روپے کیلئے وصول کرنے کےلیے بلیک کرنے والے 14 سالہ خبیب کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی 5 اگست کو غائب ہوا اور لڑکی کی آواز میں باپ سے تاوان مانگا، جس پر والد نے تھانے میں شکایت کی تو پولیس نے والد محمد سفیر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا دوست کے اسنوکر کلب سے ملا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔