راولپنڈی کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹوں بعد باحفاظت نکال لیا گیا
آپریشن میں ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے حصہ لیا اور بھینس کو باحفاظت نکال کر مالک کے حوالے کردیا
راولپنڈی کے علاقے مندرہ چکوال ر وڈ پر گہرے کنویں میں گرنے والی بھینس کو کئی گھنٹے طویل جدوجہد کر کے بعد باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
ریسکیو 1122 حکام کو ہیلپ لائن پر ہفتے کی شام کال موصول ہوئی کہ مندرہ چکوال روڈ پر واقع جاتی دیوی داتا مندر کے قریب کھیتوں میں ایک بھینس گہرے کنویں میں گر گئی۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد ریسکیو حکام نے ٹیم کو وقوعہ پر بھیجا جہاں ریسکیو رضاکاروں نے بھینس کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا تو کنویں میں گیس کا اخراج اور زہریلے سانپ موجود تھے۔
ریسکیو رضاکاروں نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کیا تاہم ہفتے کی شام سورج غروب ہوجانے کے بعد روشنی کی کمی کے سبب کام کو اتوار کی صبح تک ملتوی کیا گیا۔
اتوا کی صبح 1122 کے رضاکاروں نے بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کیا اور بھینس کو باحفاظت ریسکیو کر کے اسے مالک کے حوالے کردیا۔