سخت گرمی میں جاپانی عوام پالتو جانوروں کو پنکھے پہنانے لگے
صرف 80 گرام وزنی پنکھے پر مبنی فیشن ایبل لباس کتے اور جانوروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے
کراچی:
جاپان میں ان دنوں شدید گرمی کا دورِ دورہ ہے اور لوگ اپنے قیمتی اور پیارے پالتو کتے بلیوں کو حدت سے بچانے کے لیے انہیں ایسے لباس پہنا رہے ہیں جن پر پنکھے لگے ہیں۔
ٹوکیو میں لباس ساز ایک کمپنی نے ایسے دلکش لباس بنائے ہیں جن پر پنکھے نصب ہیں جو بے زبان جانوروں کو سخت گرم موسم سے بچا سکتے ہیں۔
اس لباس میں 80 گرام کا نظام لگا ہے جو بیٹری اور پنکھے پر مشتمل ہے اور اسے جالی دار لباس کے اوپر پہنایا جاتا ہے جس سے پالتو جانور کو خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
اسے لباس بنانے والی کمپنی 'سویٹ مومی' نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کی سربراہ رائی اوزاوا کہتے ہیں کہ ان کے پاس ایک پالتو کتا ہے جو گرمیوں میں پورا دن بے چین رہتا تھا اور شام کی واک کے وقت بھی گرمی سے نڈھال تھا۔
رائی نے بتایا کہ اس سال جاپان میں بارشیں نہیں ہوئیں، گرمیاں جلد آگئیں جن کی شدت زیادہ تھی۔ اسی وجہ سے ہم نے درست وقت میں جانوروں کےلیے درست شے متعارف کرائی ہے۔
جون کے آخر تک ٹوکیو میں بارشیں ہوئیں لیکن اس کے بعد سے گرمی کی شدید بڑھتی گئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ مسلسل نو روز تک درجہ حرارت 35 درجے سینٹی گریڈ سے نیچے نہ آسکا۔
اس پنکھے کو خریدنے والے 48 سالہ شخص نے بتایا کہ پہلے وہ پالتو کتے پر خشک برف کے تھیلے رکھتے تھے لیکن اس کے مقابلے میں جانور کو پنکھے والا لباس پہنانا قدرے آسان ہے۔
پالتو جانوروں کا پنکھا جولائی میں پیش کیا گیا تھا اور اب تک 100 آرڈر موصول ہوچکے ہیں۔ پانچ مختلف سائز میں دستیاب پنکھے کی قیمت 74 ڈالر ہے۔