ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں رنگ ونور کی برسات بنگلہ دیش نے ازخود افتتاحی تقریب سجادی
غیر آفیشل پروگرام میں وزیراعظم کے ہاتھوں ایونٹ کو ’اوپن‘کرایا، آتش بازی اور لیزر شو کا دلکش مظاہرہ کیا گیا
بنگلہ دیش نے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی ازخود ہی افتتاحی تقریب سجا ڈالی، غیر آفیشل پروگرام میں وزیراعظم شیخ حسینہ کے ہاتھوں ایونٹ کو اوپن کرایا۔
بنگہ بندھو اسٹیڈیم میں رنگ و نور کی برسات سے شائقین محظوظ ہوتے رہے، آتش بازی اور لیزر شو کا بھی دلکش مظاہرہ ہوا، اے آر رحمان نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائے، رونا لیلیٰ سمیت مقامی گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا آغاز کوالیفائنگ رائونڈ سے اتوار کو ہورہا ہے،مختصر ترین فارمیٹ کے عالمی ایونٹ کے افتتاحی تقریب کی کوئی روایت موجود نہیں، اس لیے آئی سی سی کی جانب سے اس بار بھی کوئی آفیشل اہتمام نہیں کیا گیا تاہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے خرچ پر ہی ایک شاندار تقریب سجادی، اسے پہلے ایک عام میوزیکل کنسرٹ قرار دیا گیا پھر وزیراعظم شیخ حسینہ کے ہاتھوں اسی تقریب میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے پانچویں ایڈیشن کو 'اوپن' قرار دلایا،اپنے مختصر خطاب میں شیخ حسینہ نے اس ایونٹ کو اپنی حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین انعقاد کا وعدہ کیا۔
بنگہ بندھو میں اس تقریب کا نظارہ کرنے کیلیے 40 ہزار شائقین موجود تھے، تقریب کا باقاعدہ آغاز شام پونے سات بجے قومی ترانے سے ہوا، جیسے ہی وزیراعظم کی تقریر ختم ہوئی آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا، بعد میں لیزر شو بھی ہوا۔ پہلے مقامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں رونا لیلیٰ، سبینا یاسمین، کمار بشوا جیت اور ممتاز بیگم شامل تھے انھوں نے اپنے معروف گانوں سے حاضرین کو محظوظ کیا، اس کے بعد مختلف بینڈز نے پرفارم کیا، پھر اے آر رحمان آئے جن کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا انھوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ ایسا پرفارم کیا کہ شائقین جھوم اٹھے، بھارت کے معروف پلے بیک سنگرز ادت نارائن ، شریا گھوشل ومقامی گلوکار، جاوید علی، نیتی موہن، شویتا پنڈٹ ، ہرشدیپ کور نے بھی پرفارم کیا۔ بعدازاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے قائمقام چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے تسلیم کیا کہ یہ آئی سی سی کا شیڈول ایونٹ نہیں تھا، بی سی بی نے خود ہی اس کا اہتمام کیا تاکہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے حوالے سے ماحول کو گرمایا جاسکے۔