کنٹریکٹ تنازع سری لنکن کرکٹرز کو خصوصی پیکیج کی پیشکش
اہم ایونٹس کی خاص فیس، بہتر کارکردگی اور ٹائٹل جیتنے پرڈالرز کی برسات ہوگی
لاہور:
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ تنازع ختم کرنے کیلیے کھلاڑیوں کو خصوصی پیکیج کی پیشکش کردی۔
آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کی خصوصی فیس ملے گی، بہتر کارکردگی اور ٹائٹل جیتنے پر بھی ڈالرز کی برسات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے کھلاڑیوں کے ساتھ کنٹریکٹ تنازع ختم کرنے کیلیے پیشکش کی کہ بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شرکت کیلیے ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر ملیں گے، اگر فائنل میں جگہ پائی تو ڈھائی لاکھ ڈالر الگ سے ملیں گے، ٹیم نے ٹائٹل جیت لیا تو مزید ڈھائی لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ساڑھے 7 لاکھ ڈالر ملیں گے، سیمی فائنل میں رسائی پر ڈھائی لاکھ ڈالر، فائنل میں جگہ پانے پر مزید ڈھائی لاکھ ڈالر اور اگر ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز پایا تو ساڑھے سات لاکھ ڈالر الگ سے ملیں گے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ پیکیج کپتان انجیلو میتھیوز اور ٹوئنٹی 20 قائد دنیش چندیمل کے سامنے رکھ دیا، اب ان کے مثبت جواب کی امید ہے، ڈی سلوا نے یہ تو نہیں بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے ان ایونٹس میں شرکت پر بورڈ کو کتنی رقم ملے گی تاہم یہ کہاکہ اگر ٹیم ان دونوں ٹورنامنٹس کے فانلز میں پہنچی تو یہ 20 فیصد کے قریب ہی رقم ہوجائے گی جس کا پلیئرز مطالبہ کررہے ہیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ رقم کپتان کو دی جائے گی اور اسکواڈ میں تقسیم وہی کریں گے۔ دوسری جانب پلیئرز نے ابھی تک اس پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیاہے۔ ادھر سری لنکا بورڈ نے ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں شریک اپنی ٹیم کے لیے کسی گارنٹی رقم کا اعلان نہیں کیا تاہم سیمی فائنل میں رسائی پر 50 ہزار ڈالر اور فانل میں جگہ بنانے پر 25 ہزار ڈالر ملیں گے،اگر فائنل جیت لیا تو پھر مزید 25 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔