مائنس پلس کا فیصلہ زمینی خدا نہیں سپریم کورٹ کرے گی شیخ رشید

سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے, اگست ترقیوں،تعیناتیوں،تنزلیوں کا مہینہ ہے

حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کی ہیں، سابق وزیر داخلہ (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمشنر ہی پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔

 
Load Next Story