مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا محرم کے جلوس پر تشدد نوجوان پرگاڑی چڑھا دی
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کردی گئیں
ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز نے محرم الحرام کے جلوس پرپابندی عائد کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی۔ بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔
قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ سرینگر سمیت دیگرشہروں میں سڑکوں کو خاردارتار لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
محرم الحرام کا جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والوں کو بھارتی فورسز نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔