ہیلی کاپٹر حادثے پر توہین آمیز مہم کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی آئی بی افسران بھی شامل
سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر جوائنٹ انکوائری ٹیم قائم کی گئی ہے
سانحہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ و شہداء سے متعلق سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کی تحقیقات کے معاملے پر جوائنٹ انکوائری ٹیم کا دائرہ کار بڑھا کر انٹیلجنس ایجینسز کے دو افسران بھی ٹیم میں شامل کر لیے گئے۔
وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دی جانے والی چھ رکنی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آئی ایس آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل سعد اور انٹیلجنس بیورو سے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار نثار نمائندگی کریں گے، ایف آئی اے و انٹیلجنس اداروں کی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد جعفر کی نگرانی میں تحقیقات کرے گی۔
مزید پڑھیں؛ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم ناقابل قبول ہے، آئی ایس پی آر
ٹیم میں ایف آئی اے ڈائریکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ وقار الدین سید، ایڈیشنل ڈائریکٹر، سائبر کرائم ایاز خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران حیدر شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے اور انٹیلجنس اداروں کی چھ رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ہیلی کاپٹر حادثے و شہداء سے متعلق منفی ٹرینڈ چلانے والوں کا پتہ چلا جائے، ان عناصر کے پیچھے کون کون ملوث ہے یا کن کن کے کہنے پر یہ ٹرینڈ چلا کر ملک کو بدنام اور شہداء کی فیملز و قوم کی دل آزاری کی کا بھی پتہ چلائے گی۔
جوائنٹ انکوائری ٹیم کی انکوائری کے بعد ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔
مزید پڑھیں : فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی جس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو قانون توڑا تو 25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے گمراہ ہیں ایسی گندی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی، اس مہم سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ نوجوانوں کو اور پوری قوم کو گمراہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس کا دماغی توازن بگڑ گیا جس میں اب کوئی شک نہیں رہا، عمران خان کو نہ روکا گیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔