اختر رسول کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے سلیم ناظم
1996 میں قومی ہاکی کی بدترین بغاوت کے ذمہ دار مفادات کیلیے پھر جمع ہورہے ہیں
سابق اولمپئن سلیم ناظم نے کہا ہے کہ 1996میں قومی ہاکی کی بدترین بغاوت کے ذمہ دار اپنے مفادات کیلیے ایک مرتبہ پھر جمع ہورہے ہیں۔
پی ایچ ایف کے صدر اور سابق قومی کپتان اولمپئن اختر رسول کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکرقومی کھیل کی بقا کیلیے اصولی جدوجہد جاری رکھی جائے گی، نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے سابق رائٹ ہاف و سینٹر ہاف سلیم ناظم نے کہا کہ پی ایچ ایف کے موجودہ سیکریٹری رانا مجاہد،پاکستان ٹیم کا منیجر بننے والے طاہر زمان و دیگر ماضی میں اختر رسول کے خلاف بغاوت کرنے والوں میں پیش پیش تھے،وہ آج ایک بار پھر فیڈریشن کے صدر کو بند گلی میں دھکیلنے کی سازش کررہے ہیں،انھیں سینئرز کے خلاف اکسایا جارہا ہے تاکہ پی ایچ ایف پر قبضہ کیا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران پی ایچ ایف کو ملنے والے84 کروڑ روپے کا حساب لیا جائے اور قومی ہاکی کے زوال کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری نے الزام عائد کیا کہ پی ایچ ایف پر مسلط ٹولہ سابق اولمپئنز اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو عہدے دینے اور غیر ملکی ٹورز کرانے کا لالچ دے کر اپنے ساتھ ملانے کے لیے کوشاں ہے، قومی ہاکی کے تحفظ کے لیے با ضمیر کھلاڑی اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے، سلیم ناظم نے دعویٰ کیا کہ پی ایچ ایف میں ایڈ ہاک نافذ کرنے کی سمری وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں موجود اور فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دستخط کی منتظر ہے۔