بھارت نے ایشیا کپ 2022 کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں بھارت کا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان سے ہوگا

ایشیا کپ 2022 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، فوٹو: فائل

بھارت نے رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2022 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشیا کپ 2022 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ کے ایل راہول نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشاب پانت وکٹ کیپر، دیپک ہودا، دنیش کارتک وکٹ کیپر، ہارڈک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، روی چندرن اشون، یوزیندرا چاہل، روی بشنو، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ اور ایوش خان شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : سری لنکا نے ایشیا کرکٹ کپ 2022 کی میزبانی سے معذرت کرلی


جسپرت بمرہ اور ہرشل پاٹل زخمی ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جب کہ 3 کھاڑیوں کو ریزرو کی حیثیت سے لے جایا جا رہا ہے۔



ایشیا کپ 2022 میں بھارت کا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : پاک بھارت ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا، ایشیا کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2022 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
Load Next Story