عمران خان کو گرفتار کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا شیخ رشید

ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا، حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں، سابق وزیر داخلہ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD:
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے،اس کے اشاروں کو سمجھیں۔یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔

 
Load Next Story