تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار بغاوت کا مقدمہ درج

شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں بغاوت، اداروں کے خلاف اکسانے کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

شہباز گل کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، اسٹنٹ پر تشدد طگئ کیا، مراد سعید (فوٹو فائل)

لاہور:
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز گل کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، جس کی تصدیق سب سے پہلے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کی اور بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی پر حملہ کر کے انہیں اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
Load Next Story