میری گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے بغیر وارنٹ گرفتار کیا تو بھرپور دفاع کروں گا شیخ رشید

میں نے اپنا بیگ تیار کرلیا ہے، ورانٹ لے کر آئیں اور دکھا کر مجھے گرفتار کرلیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

شیخ رشید نے ویڈیو پیغام جاری کردیا

KYIV:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج میرے اسلام آباد میں واقع گھر اور لال حویلی پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا، اگر بغیر وارنٹ گرفتار کی کوشش کی گئی تو اپنا دفاع کروں گا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دس محرم کے دن یزیدی قوتوں نے میرے اسلام آباد کے گھر میں چار پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا جبکہ لال حویلی میں سفید کپڑوں کا پورا دستہ بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کرنا خونیں سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ میں جیل سے گھبرانے والا نہیں بلکہ جیل تو ہمارا سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت میری محبوبہ ہے، میں نے اپنا بیگ تیار کرلیا ہے، جس میں دوائی، ٹوتھ پیسٹ سمیت تمام سامان ہے، آپ کو گرفتار کرنا ہے تو آئیں اور وارنٹ دکھائیں میں ساتھ چلوں گا۔

Load Next Story