آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
سابق کرکٹرز سمیت امپائرز نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق امپائر جنوبی افریقہ کے امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔
خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر ریور سڈیل میں کار حادثہ پیش آیا جس میں سابق امپائر سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
روڈی کوئٹزن نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کے دوران 397 میچوں میں آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کا کردار ادا کیا، انہوں نے 128 ٹیسٹ، ریکارڈ 250 ون ڈے اور 19 ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے۔
آئی سی سی کے ایلیٹ پینل امپائر کوئٹزن 1990 سے 2010 تک کرکٹ کی دنیا سب سے زیادہ میچوں میں نمائندگی کرنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، وہ الاقوامی سطح پر تقریباً 400 میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔
دوسری جانب انکی اچانک موت پر سابق کرکٹرز سمیت امپائرز نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔