ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی

صومالیہ سے تعلق رکھنے والا عبدالرحمن ہاسٹل میں دوست کے پاس رُکا ہوا اور ایف سی پی ایس کے امتحان کی تیاری کررہا تھا

عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا (فوٹو فائل)

ISLAMABAD/LAHORE:
نشتر اسپتال کے بھٹہ ہال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے نشتر اسپتال میں خودکشی کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کا تعلق صومالیہ سے تھا، جس نے ہاسٹل کے واش روم میں خود کو چھری مار کر خودکشی کرلی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبدالرحمٰن نشتر اسپتال میں اپنے دوست کے پاس رُکا ہوا تھا اور ایف سی پی ایس (فیلو آف کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان) کے امتحان کی تیاری کررہا تھا۔
Load Next Story