امریکی کانگریس میں پاکستان کے لیے 10کروڑڈالر کابل پیش
پاکستان کے لیے امریکی کانگریس سے 100ملین ڈالرکے ملٹری پیکیج کی منظوری کیلیے کہا
پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے امریکی کانگریس میں 10کروڑ ڈالرکے پیکیج کی منظوری کے لیے بل پیش کر دیا گیا۔
امریکی جریدے واشنگٹن بزنس جرنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سی ون تھرٹی طیارے اپ گریڈکرانے کی ضرورت ہے،یہ طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سے اپ گریڈکرائے جائیں گے جس کے لیے پینٹاگون نے 10کروڑ ڈالرکا ٹھیکہ دینے کا منصوبہ بنالیا،پاک فضائیہ کے پاس 16 سی ون تھرٹی طیارے مختلف عسکری امورکے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے لیے امریکی کانگریس سے 100ملین ڈالرکے ملٹری پیکیج کی منظوری کیلیے کہاگیا۔ امریکی دفاعی ادارے ڈیفنس سیکیورٹی کارپوریشن ایجنسینے کانگریس کوپاکستانی فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے اپ گریڈکرنے کے 10کروڑڈالرکے ممکنہ فارن ملٹری سیلز سے آگاہ کردیا۔ ممکنہ معاہدے کے مطابق پاکستان کوجہاز کے آلات، پارٹس، ٹریننگ اورلاجسٹک مدد فراہم کی جائے گی۔