والی بال کو دونوں ہاتھوں سے 515 بار مارنے کا عالمی ریکارڈ

ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش 250 کے قریب گینیز ریکارڈ توڑ چکے ہیں

فوٹو: یوٹیوب

امریکا ریاست آئڈاہو میں ایک شخص نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے 515 بار والی بال کو مار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے تقریباً 250 گینیز ریکارڈ توڑنے والے ڈیود رش کا کہنا تھا کہ ادارے کی ریکارڈز کی فہرست میں ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے سب سے زیادہ مارنے کی کیٹیگری تو موجود ہے لیکن اس اعزاز کو کبھی کامیابی سے حاصل نہیں کیا جاسکا تھا۔


ڈیوڈ رش نے کہا کہ گینیز کی جانب سے ریکارڈ کا تعین 60 سیکنڈز میں کیا جاتا ہے لیکن وہ اس ریکارڈ کو اتنا بڑا بنانا چاہتے تھے کہ اس کو توڑنا مشکل ہو۔

انہوں نے کہا 'میرا خیال تھا کہ یہ آسان ہوگا لیکن متعدد بار کوششوں کے بعد میں نے دو سال قبل یہ کوشش ترک کرتے ہوئے دوسری چیزیں کرنے بڑھ گیا۔'

انہوں نے بتایا کہ انہوں حال ہی میں دوبارہ پریکٹس کرنا شروع کی تھی اور بالآخر وہ اس جگہ تک پہنچ گئے جہاں وہ 60 سیکنڈز میں سیکڑوں بار بال کو مار سکتے تھے۔
Load Next Story