اسلامی یکجہتی گیمز شجر عباس نے نیا ریکارڈ بنالیا
شجر عباس نے دو سو میٹرز ریس کا فیصلہ 20.68 سیکنڈز میں طے کیا
ISLAMABAD:
پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس نے5 ویں اسلامی یکجہتی گیمز کی 200 میٹرز کی دوڑ کے ہیٹ مقابلے میں نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ترکی کے شہر کونیا میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز کی 200 میٹرز دوڑ میں شجر عباس نے 20.68 سیکنڈز کے ساتھ اپنی دوڑ مکمل کی۔
اسلامی یکجہتی گیمز 100 میٹرز کی دوڑ میں سیمی فائنل تک محدود رہنے والے شجرعباس ہیٹ مقابلے میں 10.25 سیکنڈز کے ساتھ نیا قومی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں وہ 2 سو میڑز کی دوڑ میں 21.16 سیکنڈز کے ساتھ آخری نمبر پر رہے تھے۔