الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت
سرٹیفکیٹ میں بتانا ہوگا کہ الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کی رو سے کوئی بھی فنڈ کسی بھی ممنوع ذرائع سے حاصل نہیں کیا گیا
ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو 2021-22ء کے مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 ء کی شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 دنوں کے اندر آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشوارے ، سالانہ آمدن و اخراجات، فنڈز کے ذرائع و اثاثے اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں گے۔ سیاسی جماعت کے مجاز عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ شامل کرانا لازمی ہوگا۔ نیز سرٹیفکیٹ میں یہ بتانا ہوگا کہ الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کی رو سے کوئی بھی فنڈ کسی بھی ممنوع ذرائع سے حاصل نہیں کیا گیا۔ مالی گوشوارے فارم ڈی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جماعت کے مجاز عہدیدار کے ذریعے جمع کیے جاسکیں گے۔