خیبر پختون خوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ

گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے تعطیلات میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی جائے گی

گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے تعطیلات میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی جائے گی

خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری تعلیم کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس کے لئے ضروری ہے تعطیلات میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی جائے۔ تاہم تعطیلات میں توسیع میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کی پڑھائی اور تعلیمی سال متاثر نہ ہو جس کے لیے بعد میں آنے والی چھٹیوں کو کم کیا جاسکتا ہے یا پھر اضافی کلاسز بھی لی جاسکتی ہیں۔


محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسر کا کہنا ہے صوبائی حکومت کی طرف سے جیسے ہی حکم نامہ موصول ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

Load Next Story