دکن چارجرز نے فرنچائز کیلیے 900 کروڑ روپے کی پیشکش مسترد کردی
دکن کرونیکل نے یہ ٹیم 2008 میں 428 کروڑ روپے میں خریدی تھی
دکن چارجرز کے مالکان نے آئی پی ایل فرنچائز کیلیے 900 کروڑ روپے کی پیشکش مسترد کردی۔
مالی بحران کا شکار دکن کرونیکل ہولڈنگز نے فرنچائز کی فروخت کیلیے جمعرات تک ٹینڈر طلب کیے تھے تاہم مقررہ وقت میں ٹیم خریدنے کی صرف ایک ہی خواہشمند پارٹی پی وی پی وینچر سامنے آئی جس نے 900 کروڑ روپے کی پیشکش کی، دکن کرونیکل نے قیمت اور شرائط کو غیرموزوں قرار دیتے ہوئے پیشکش ٹھکرا دی، اس موقع پر بھارتی بورڈ کے آفیشلز بھی معاونت کیلیے موجود تھے۔
صدر این سری نواسن کا کہنا ہے کہ دکن چارجرز کیلیے بولی دینے والی نئی پارٹی ہمیں قبول تھی مگر یہ معاملہ فرنچائز اور بولی دہندہ کے درمیان ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اب اس بارے میں آئی پی ایل گورننگ کونسل ہفتے کے روز اپنا فیصلہ سنائے گی۔ یاد رہے کہ دکن کرونیکل نے یہ ٹیم 2008 میں 428 کروڑ روپے میں خریدی تھی جبکہ نیلامی کیلیے اس کی بنیادی قیمت 750 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔