کوئٹہ کے سائنس کالج چوک پر دھماکا 10 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی
دھماکےمیں 5 کلودھماکا خیز مواداسپتال کیاگیا، کالعدم تحریک طالبان نےدھماکے سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے اس کی مذمت کردی۔
LONDON:
پرنس روڈ پر سائنس کالج چوک پردھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا کے نتیجے میں ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ گیا اور ایک بس میں آگ لگ گئی جب کہ گئی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا جب کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔
تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ اس کا نشانہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی تھی جو کہ دھماکے سے کچھ ہی دیر قبل جائے وقوعہ سے گزری تھی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اپنے بیان میں دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان پر قائم ہیں۔