کس قانون کے تحت اورکس کے کہنے پرشہباز گل پرتشدد ہورہا ہےعمران خان

امپورٹڈ حکومت کے لئے آئین اورقانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، عمران خان

شہباز گل پرتشدد کی پروز مذمت کرتا ہوں، عمران خان:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ کس قانون اورکس کے کہنے پرشہباز گل پرتشدد کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت اورکس کے کہنے پرشہباز گل پر تشدد کیا جا رہا ہے۔




عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑاہےتو اسےصفائی پیش کرنےکاموقع دیاجاناچاہئے۔ مگرمحض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانےکیلئےپوری ڈھٹائی سےآئین اورتمام قوانین پامال کئےجارہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آر وائے کے نیوز ڈائریکٹر کو رات کے پچھلے پہر بغیر وارنٹ کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ شیرخوار بچی کی ماں کو محض اس لئے کہ اس کا شوہر شہباز گل کے لئے کام کرتا ہے غیرقانونی طورپراٹھا لیا گیا۔لوگوں کو مجرموں کے گروہ کو قبول کرنے پرمجبور کرنے کے لئے خوف کے ماحول کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ عدلیہ اس کا نوٹس لے۔

شہباز گل نے آج عدالت میں پیشی کے دوران تشدد کئے جانے کا بیان دیا تھا۔

 
Load Next Story