مظفر گڑھ زہریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک

5 افراد اسپتال میں زیر علاج، مرنے والوں کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے (فوٹو فائل)

زہریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔


ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی جب کہ 5 افراد ٹی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین نے لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

آر پی او محمد سلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
Load Next Story