حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے براہ راست مذاکرات کا وقت آ گیا ہے مولانا سمیع الحق
طالبان کمیٹی نے دروازہ کھول دیا، حکومتی کمیٹی کے ارکان جلد طالبان شوریٰ سے ملاقات کرینگے، کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی
طالبان کمیٹی کے اراکین طالبان کی سیاسی شوریٰ سے شمالی وزیرستان میں ملاقات کے بعد واپس اکوڑہ خٹک پہنچ گئے جہاں کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی نے دروازے کھول دیے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ براہ راست مل بیٹھیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی کے اراکین اکوڑہ خٹک میں دارلعلوم حقانیہ میں کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی جس کے بعد مولانا سمیع الحق نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان کمیٹی کے اراکین مطمئن ہو کر وزیرستان سے لوٹے ہیں، اراکین نے ملاقات میں طالبان شوری کو نئی حکومتی کمیٹی کے حوالے سے آگاہ کیا جس کا طالبان نے خیرمقدم کیا، طالبان کمیٹی کسی بھی وقت حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے تیار ہے، امید ہے ایک دو روز میں نئی حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کمیٹی نے دروازہ کھول دیا اور اب وقت آ گیا ہے کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان براہ راست ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، اس ملاقات میں طالبان کمیٹی کے اراکین بھی موجود رہیں اور کوشش ہو گی کہ دونوں جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا جائے۔
قبل ازیں اکوڑہ خٹک پہنچنے پر کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ سے ملاقات مثبت رہی اور اب حکومتی کمیٹی کے اراکین کو بھی طالبان شوریٰ سے ملاقات کے لیے جلد وزیرستان لے کر جائیں گے جہاں طالبان خود ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان کے درمیان ملاقات کے موقع پر طالبان کمیٹی کے ارکان بھی وہاں موجود رہے گی۔
واضح رہے کہ طالبان کمیٹی کے اراکین پروفیسر ابراہیم خان، مولانا یوسف شاہ اور مولانا عبدالحئی گزشتہ روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی وزیرستان پہنچے جہاں انہوں نے نامعلوم مقام پر طالبان شوریٰ سے ملاقات کی۔