میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہوگیاسٹیٹ بینک

ملک میں جی ڈی پی کے تناسب سے رہن قرضے 0.5 فیصد سے بھی کم ہیں،اسٹیٹ بینک

فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت میرا پاکستان میرا گھر اسکیم نظرثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ اگست کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق حکومت سے منظوری کے بعد اسکیم کی نئی خصوصیات کو 31 اگست 2022 تک حتمی شکل دے کر جاری کر دیا جائے گا، ملک میں جی ڈی پی کے تناسب سے رہن قرضے 0.5 فیصد سے بھی کم ہیں۔


اسٹیٹ بینک ملک میں رہن مالکاری کے تناسب کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہا ہے،جن درخواست گزاروں کے قرضوں کی کچھ رقوم کی فراہمی ابھی باقی ہے، انہیں بقیہ رقم ادا کی جائے گی؛ ایسے افراد کو 31 اگست تک انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک نے اسکیم کے تحت بینکوں نے ایسے افراد کو بھی قرضے دیے جن کا کوئی رسمی ذریعہ آمدن نہیں تھا،غیررسمی آمدنی والے افراد کے لیے ایک اسکور کارڈ بنایا۔

مرکزی بینک کےمطابق 500 ارب روپے مالیت کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اور ان کے 236 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔
Load Next Story