وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا این او سی منسوخ کردیا
واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے پیمرا کو اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیا تھا
سیکیورٹی اداروں کے خلاف منفی رپورٹس پیش کرنے کی پاداش میں نامور نشریاتی ادارے کا این او سی منسوخ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نامور نشریاتی ادارے 'اے آر وائی نیوز' کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے منسوخ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 'ایجنسیوں کی جانب سے ناسازگار رپورٹ کی بنیاد پر اے آر وائی (کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ) نیوز کو جاری کیا جانے والا این او سی اگلے احکامات آنے تک فوری طور پر منسوخ کیا جا رہا ہے' جس پر فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
اے آر وائی کی انگریزی ویب سائٹ پر وزارت داخلہ کے اس اقدام کو صحافی برادری کیخلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سربراہی میں اتحادی حکومت کی جانب سے نیوز چینل سے منسلک 4 ہزار سے زائد میڈیا ملازمین کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کو اے آر وائے نیوز چینل کی نشریات کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔