لیاری میں گینگ وار کے گروپوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے ڈی جی رینجرزسندھ

جب تک گینگ وار کے گروپوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے علاقے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،میجر جنرل رضوان اختر

رینجرز جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے جاتی ہے تو انہیں پہلے سے اطلاع مل جاتی ہے، ڈی جی رینجرز سندھ۔فوٹو:فائل

ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے گروپوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اوراسے ختم کیے بغیر علاقے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

کراچی میں وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثا ر علی خان، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا تھا کہ لیاری میں گینگ وار کے گروپوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اور جب رینجرز ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے جاتی ہے تو انہیں پہلے سے اطلاع مل جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک گینگ وار کے گروپوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے علاقے میں امن قائم نہیں ہوسکتا سے۔

واضح رہے 2 دنوں کے دوران لیاری میں گینگ وار کی لڑائی میں خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں گینگ وار کے اہم کارندے بھی مارے جاچکے ہیں۔
Load Next Story