یورپی یونین روسی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرے یوکرینی صدر

ہمیں یورپی ممالک کے اتحاد کے تصور اور مشترکہ یورپی اقدار کو تباہ نہیں کرنا چاہیے، صدر زیلنسکی

صدرپوٹن کی پالیسیوں کے مخالفین کو استثنیٰ حاصل ہو، وولودیمیر زیلنسکی (فوٹو: فائل)

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روسی شہریوں پر سفری پابندی عائد کرے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپیل کی ہے کہ روس کے یوکرین پر جارحیت کے جواب میں یورپی یونین روسی شہریوں کو ویزے دینا بند کردے تاہم روسی کی پالیسیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو استثنیٰ حاصل ہو۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یورپی ممالک کے اتحاد کے تصور اور مشترکہ یورپی اقدار کو تباہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی بھی وجہ سے یورپ کو ایک سپر مارکیٹ میں تبدیل ہونا چاہیے۔


یوکرینی صدر کا مطالبہ ایک طرف، خود یورپی یونین میں بھی تمام روسی شہریوں پر ویزا لے کر داخلےکی پابندی عائد کرنے کی تجویز زور پکڑتی جارہی ہے جن میں جارجیا اور جرمنی پیش پیش ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے رواں برس فروری کے آخر میں یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور دو شہروں پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے جس پر روسی صدر کو عالمی قوتوں کی جانب سے تنقید اور دباؤ کا سامنا بھی ہے۔

 
Load Next Story