سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا اس کی گستاخی کا نتیجہ ہے وزیراعلی پنجاب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے، چوہدری پرویزالٰہی
QUETTA:
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا، اس کی گستاخی کا نتیجہ ہے۔
چوہدری پرویزالٰہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہر مسلمان کا دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے سرشار ہے، خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے.
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا، وہ ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں جو شر انگیزی کی،وہ ہر مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے، اس کے ساتھ جو ہوا،یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں گستاخانہ کتاب کے مصنف سلمان رشدی پر حملہ
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے، آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں، کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔