سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار

بینکوں سے لیے گئے زرعی قرضے کی قسطیں جمع کرانے سے ایک برس تک استثنی حاصل ہوگا،نوٹیفکیشن

فوٹو:فائل

سندھ حکومت نے بارش سے متاثر ہونے والے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیاہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آفت زدہ قرار دی جانے والی 723 دیھ زرعی ٹیکس ڈھل معاف کردیاگیاہے جس کی وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بینکوں سے لیے گئے زرعی قرضے کی قسطیں جمع کرانے سے ایک برس تک استثنی حاصل ہوگا، سندھ حکومت کی جانب سے دئے گئے استثنی میں قمبر شھدا کوٹ، مٹیاری، ٹھٹہ دادو،جامشورو، بدین،سانگھڑ، نوشہرو فیروز،خیرپور کے اضلاع کی دیھ شامل ہیں۔
Load Next Story