سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد

پاکستان کی خوشحالی اور پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، سعودی فرمانروا

فوٹو فائل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور محمد بن سلمان نے پاکستان کے عوام کو 75ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کی خوشحالی اور پاکستان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Load Next Story