جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری
یادگاری نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح تمام تر سیکیوریٹی فیچرز سے لیس ہے
اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے مالیت کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوٹ پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا سید کے دستخط ہیں جبکہ 75 روپے مالیت کا کرنسی نوٹ 30 ستمبر سے عوام کے لیے جاری ہوگا۔
مزید پڑھیں: جشن آزادی پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا اعلان
نوٹ سبز اور سفید رنگ سے طبع کیا گیا ہے جس کے سامنے کے رخ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ فاطمہ جناح، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کی تصاویر نقش ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری
نوٹ کے عقبی رخ پر دیار کے درخت اور مارخور کی تصویر ہے جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کی ترجیحیات کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ 75 روپے کا یادگاری نوٹ دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح تمام تر سیکیوریٹی فیچرز سے لیس ہے۔