14 اگست کو باجے کے استعمال پر پابندی کیلیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار
14اگست کا دن گزر گیا ہے، اب درخواست کا جواز نہیں رہتا، عدالت
LONDON:
لاہور ہائیکورٹ نے 14 اگست پر باجے، ہارن اور سیٹی کے استعمال پر پابندی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
جسٹس شاہد وحید نے میاں منیب طارق کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزرا نے موقف اختیار کیا کہ ہارن اور سیٹی کے بےجا استعمال سے عوام ازیت میں مبتلا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہارن، باجا اور سیٹی کو خواتین کو ناجائز تنگ اور حراساں کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت 14 اگست کے روز باجا سیٹی اور ہارن کے استعمال پر پابندی عائد کرے۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ 14اگست کا دن گزر گیا ہے، اب درخواست کا جواز نہیں رہتا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔