کراچی میں رکشوں سے ایک من 17 کلو چرس برآمد
کارروائی کے دوران ایوب خان اور سلمان نامی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے, اینٹی نارکوٹکس فورس
کراچی:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہر میں آٹو رکشوں سے ایک من 17 کلوسے زائدچرس قبضے میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ طور پرشون چورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 رکشوں سے مجموعی طور پر 57 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایوب خان اور سلمان نامی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لقمان نامی مسافر سے آئس برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم نے آئس تولیے میں جذب کی ہوئی تھی اور ملزم 187 بحرین کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔
ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔