آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا

آنگ سانگ سوچی کو پہلے بھی بدعنوانی اور فوج کیخلاف اکسانے سمیت مختلف الزامات پر11 قید کی سزا سنائی جا چکی ہے

آنگ سانگ سوچی بدعنوانی کے الزام میں قید کی سزا کاٹ رہی ہیں:فوٹو:فائل

میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔ سوچی نے سزا کے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو بدعنوانی، فوج کے خلاف اکسانے، کورونا قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیلی کمیونیکیشن قانون کو توڑنے کے جرم میں 11 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

کرپشن کیس میں مزید 6 سال قید کی سزا کے بعد آنگ سانگ سوچی کی مجموعی قید کا دورانیہ 17 سال ہوگا۔ میانمار کی 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں۔
Load Next Story