چینی شہری کیساتھ نوسر بازی سے رقم ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار
بیگ میں پاکستانی کرنسی کے مطابق 3 لاکھ روپے اور دیگر کاغذات تھے، چینی شہری
PARIS:
چینی شہری کیساتھ نوسر بازی سے رقم ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے، رقم کی واپسی پر چینی شہری نے اپنی زبان میں پنجاب پولیس زندہ آباد کا نعرہ لگایا۔
قصور میں تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس کو 15 پر چینی شہری کیساتھ نوسر بازی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی، واقع کی اطلاع پا کر ایس ایچ او مصطفیٰ آباد بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچے۔
چینی شہری نے پولیس کو اشاروں اور گوگل ٹرانسلیٹر کیساتھ بتلایا کہ وہ سیر و تفریح کے لیے نکلا ہوا تھا کہ دو نامعلوم ملزمان مجھے سیر و تفریح کروانے کے بہانے مصطفیٰ آباد نہر کنارے لے آئے، ملزمان میرا بیگ جس میں پاکستانی کرنسی کے مطابق 3 لاکھ روپے اور دیگر کاغذات تھے چھین کر فرار ہوگئے۔
تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور کوٹ رادھا کشن کے علاقہ سے ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔
ایس ایچ او مصطفیٰ آباد نے چینی شہری کی رقم واپس کر دی، چینی شہری نے اپنی زبان میں پنجاب پولیس زندہ آباد کا نعرہ بھی لگایا۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او علی اکبر اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔