کوئٹہ وپشاور بم دھماکے شہر میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

تعلیمی اداروں، مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات کی حفاظت کی جائے، آئی جی اقبال محمود

تعلیمی اداروں، مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات کی حفاظت کی جائے، آئی جی اقبال محمود۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اقبال محمود نے کوئٹہ اور پشاور میں بم دھماکوں کے تناظر میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے اور علاقوں میں انٹیلی جنس سمیت ریکی و نگرانی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


انھوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے اور مرکزی شہروں سمیت اضلاع اور تھانہ جات کے داخلی و خارجی راستوں پر پکٹس اور پوائنٹس کے تحت چیکنگ اور کڑی نگرانی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں، انھوں نے کہا کہ تمام مساجد ، امام بارگاہوں ، مزارات کے علاوہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات ، رہائشی علاقوں ، مشنری اسکولوں سمیت دیگر تمام سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں وغیرہ پر سیکیورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ، انھوں نے کہا کہ حساس تنصیبات ، پبلک مقامات و دیگر اہم عمارتوں و دفاتر کی سیکیورٹی کیلیے تمام تر اقدامات کو مربوط اور موثر بنایا جائے ، انھوں نے کہا کہ جرائم کے سدباب کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور اس ضمن میں خفیہ معلومات کے حصول کے لیے شیئرنگ جیسے اقدامات کو اہمیت دی جائے۔
Load Next Story