ٹرولنگ سے دلبرداشتہ ہوکر ’اسپائیڈرمین‘ نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہورہا ہوں، اداکار ٹوم ہولینڈ

فوٹو فائل

اسپائیڈرمین نے انٹرنیٹ پر تنقید کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہونے پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز اسپائیڈر مین (نو وے ہوم) اداکاری کے جوہر دکھانے والے ٹام ہولینڈ نے کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹام ہولینڈ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں اسی لیے انہوں نے سوشل میڈیا ایپس اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹام نے اپنی ویڈیو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے کئی مرتبہ ویڈیو بنانے کی کوشش کی لیکن وہ بنا نہیں سکے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بیان سے قبل ہولینڈ سوشل میڈیا کافی متحرک تھے اور اپنی دوست زینڈیا کی پوسٹوں پر یکے بعد دیگرے تبصرے کرتے رہتے تھے لیکن جون میں بالی ووڈ کی یہ جوڑی زینڈیا کے حاملہ ہونے کی افواہوں کی کا نشانہ بنی۔








View this post on Instagram


A post shared by Tom Holland (@tomholland2013)






افواہیں سرگرم ہوتے ہی ٹام ہولینڈ نے پوسٹ کیا کہ 'اسی وجہ سے میں نے ٹوئٹر کو خیرباد کہہ رہا ہوں' جب کہ زینڈیا نے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگ بس ہفتہ وار بنیادوں پر بے وجہ کچھ نا کچھ بناتے رہتے ہیں'۔
Load Next Story