حکومت کا سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور
ایک سال میں پانچ ٹن تک سونا درآمد کرنے کی اجازت کی تجویز دی گئی ہے
سونے کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت ِ پاکستان کی جانب سے کئی سالوں سے لگی سونے کی درآمد پر پابندی ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے ذرائع کےمطابق وزارتِ تجارت نے سونے کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی تجویز دی ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے 2013 سے سونے کی درآمد پر لگی پابندی ہٹانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی درآمد کیلئے وزارت تجارت نے اس ضمن میں سٹیٹ بینک،وزارت خزانہ اوردیگر سٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے ایک سال میں پانچ ٹن تک سونا درآمد کرنے کی اجازت کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سونے کاکاروبار کرنے والوں کیلئے سالانہ کوٹہ مختص کیا جائے گا ، تاہم ٹیکس دہندہ سونے کے کاروباری افراد ہی کوٹہ حاصل کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ سونے کی درآمد پر پابندی ختم کرکے کوٹہ مختص کرنے کا مقصد غیر قانونی درآمد پر قابو پانا ہے۔