عمران خان جتنا جھوٹ بولتے ہیں اگر اتنی محنت کرلیتے تو حالات بہتر ہوتے وزیراطلاعات

میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو میڈیا اور آزادی صحافت کے لئے پریڈیٹر قرار دیا، وفاقی وزیر اطلاعات

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جتنی محنت جھوٹ بولنے میں کرتے ہیں اگر حکومت میں کرلیتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔

پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ خطاب پر ردعمل میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان صرف قوم کو گمراہ کررہا ہے کیونکہ اُس کا کام ہی فتنہ پھیلانا اور الزام تراشی ہے، آج اُس کے منہ سے میڈیا کی آزادی کی باتیں مذاق سے کم نہیں ہیں۔

دوران پریس کانفرنس نے کہا کہ عمران خان نے اپنے 4 برس میں صحافیوں پر تشدد کیا اور ان کے پروگرام بند کئے۔ عمران خان اگر معاشی حالات کو بہتر کرنے میں توانائیاں صرف کرتے تو عوام کی حالت آج بہتر ہوتی، عمران خان میں جھوٹ بولنے کا بہت حوصلہ ہے۔

مزیدپڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں، آپ نے کیسے ان کو ملک پر مسلط ہونے دیا؟ عمران خان

انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے، سی پی این ای سمیت عالمی میڈیا واچ کے اداروں نے بھی عمران خان کے میڈیا مخالف اقدامات کی تصدیق کی، میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو میڈیا اور آزادی صحافت کے لئے پریڈیٹر قرار دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج یہ شخص کہہ رہا ہے کہ اسے آزاد میڈیا سے کوئی خوف نہیں تھا، جب پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا کالا قانون بنایا جا رہا تھا، اس وقت یہی شخص وزیراعظم تھا، عمران خان کے وزیر اطلاعات اور ان کے کرائے کے ترجمان میڈیا پر کمپین کرتے تھے۔


وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جتنی محنت جھوٹ اور قوم کو گمراہ کرنے میں کرتے ہیں اگر اتنی حکومت میں کرلیتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔

عمران خان نے جھوٹ بولنے میں ہٹلر کے مشیر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، فیصل کریم کنڈی

علاوہ ازیں ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بھی عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولنے میں ہٹلر کے مشیر اطلاعات گوئبلز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے سوال کیا کہ بھارتیوں اور غیر ملکیوں نے کونسی آزادی کیلئے فنڈنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں معیشت اور خارجہ امور تباہ کر دیے، 2018 میں عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی پشیمان تھے، عمران خان نے عارف نقوی سے مل کر اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔

فیصل کریم کنڈی علیم خان کی چوری کے قصے ابھی پرانے نہیں ہوئے تو بشرا کے ڈاکے منظر عام پر آئے۔

 
Load Next Story