سندھ کے عوام طویل جدوجہد کیلیے تیار رہیں قادر مگسی
ایک ہڑتال سے سازشیں ختم نہیں ہوں گی،کامیاب ہڑتال آرڈیننس کیخلاف عوامی فیصلہ ہے
ISLAMABAD:
سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے ہڑتال کامیاب بنا کر سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کیخلاف اپنا فیصلہ دے دیا۔
اگر حکومت نے اب بھی آرڈیننس واپس نہ لیا تو اس کیخلاف طویل جدوجہد شروع کی جائیگی۔ دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کیخلاف سازشیں صرف ایک ہڑتال سے ختم نہیں ہونگی، اس کیلیے عوام کو طویل جدوجہد کیلیے تیار رہنا ہوگا۔
تمام سازشوں اور دھمکیوں کے باوجود کراچی سے کشمور تک کامیاب ہڑتال ہوئی جسکے بعد حکومت کے پاس صرف ایک ہی راستہ باقی رہتا ہے کہ وہ رات کی تاریکی میں جاری کیا گیا آرڈیننس فی الفور واپس لے۔