لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیربلوچ اوربابا لاڈلہ نے ایاز لطیف پلیجو کوثالث بنادیا
عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپوں نے آج سے اختلافات ختم کر کے لڑائی بند کرنے کا اعلان کردیا، ایاز لطیف پلیجو
لیاری گینگ وار گروپوں کے سربراہ عزیر جان بلوچ اور بابا لاڈلہ نے لیاری میں امن قائم کرنے کےلئے تمام اختیارات ایاز لطیف پلیجو کو دینے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو کی عزیر جان بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپ کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عزیر جان بلوچ اور بابا لاڈلہ نے فون کرکے لیاری میں امن کا ٹاسک ایاز لطیف پلیجو کو سونپ دیا۔ قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ اور بابا لاڈلہ گروپوں نے آج سے اختلافات ختم کر کے لڑائی بند کرنے کا اعلان کردیا، اگر کوئی غلط فہمی ہوئی تو دونوں گروپ میری سربراہی میں بننے والی لیاری اتحاد کمیٹی سے رابطہ کریں گے۔
ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کراچی کا امن اور رونقیں دوبارہ بحال کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہم نے کراچی میں آپریشن کی حمایت کی، جرائم پیشہ لیاری میں ہوں، ملیرمیں ہوں یا ناظم آباد میں ان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔