33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمد پرپابندی ختم کرنے کی منظوری

تجارتی شراکت داروں کی جانب سے اس پابندی پرسنجیدہ تحفظات کااظہارکیا گیا ہے، اجلاس ای سی سی

—فائل فوٹو

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 33 کیٹگریز کے 860 اشیا کی درآمدپرپابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس کے شرکا کوبتایا گیا کہ ایل این کی درآمد کے ڈھانچہ کو متنوع بنانے اور نئے ایل این جی ٹرمینلز میں غیرملکی ونجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایل این جی پالیسی 2011 کے آرٹیکل 6.2 اے میں ترمیم کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔

 


اجلاس کوبتایا گیا کہ تجارتی شراکت داروں کی جانب سے اس پابندی پرسنجیدہ تحفظات کااظہارکیا گیا ہے جبکہ اس سے ملکی ریٹیل کی صنعت کو رسد کے حوالہ سے مسائل پیدا ہوئے ہیں ای سی سی نے ان تمام اشیاء سے پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی ای سی سی نے 30 جون کے بعد اور31 جولائی تک روکے جانیوالی کنسائنمنٹس کو سرچارج کی ادائیگی کے ساتھ جاری کرنے کی سفارش بھی کی۔

اجلاس میں وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویڑن) کی جانب سے ایل این جی پالیسی 2011 کے تحت نئے ایل این جی ٹرمینلز کو تھرڈ پارٹی ایکسس سے استثنیٰ کیلئے ترامیم سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ ملک میں گیس کی طلب اوررسدمیں خلیج بڑھ رہاہے جس کی وجہ سے گیس کی لوڈمنیجمنٹ کی جارہی ہے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ اس سے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں پراثرات مرتب ہورہے ہیں، ای سی سی نے ان مقاصدکے حصول کیلئے ایل این جی پالیسی 2011 ل کے آرٹیکل 6.2 اے میں ترمیم کرنے کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص کرنے سے متعلق سمری پیش کی گئی۔

ای سی سی نے وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کو انسیڈینٹل چارجز اوروزارت خزانہ سے رائے لینے کے بعد سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Load Next Story