حکومت خلوص نیت سے مذاکرات کی کامیابی کیلئےکوششیں کررہی ہے وزیر داخلہ

مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، وزیر داخلہ چوہدری نثار

طالبان مذاکرات کےلئے مخلص ہیں اور فائر بندی کے مخلاف عناصر کا احتساب کر رہے ہیں، مولانا سمیع الحق فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت خلوص نیت سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔


اسلام آباد میں طالبان کی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا سمیع الحق کی قیادت میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ہونے والی ملاقات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دونوں طرف یہ جذبہ موجود ہے کہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہئے اور جب دونوں طرف یہ جذبہ ہے تو پرامید ہوں دوطرفہ رابطوں سےامن کا کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات کےلئے مخلص ہیں اور فائر بندی کے مخلاف عناصر کا احتساب کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مذاکرات کے لئے طالبان کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کمیٹی کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت خلوص نیت سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے لیےکوششیں کررہی ہے، مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔
Load Next Story